جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت شہر میں آج سہ پہر کراچی میں اسماعیلی برادری کی مسافر بس پر ملک دشمن دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 45 سے زائد افراد کی شہادت پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے راہنما شیخ مرزا علی اور سابق صوبائی وزیر دیدار علی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق سخت کروائی کرنے اور معصوم و بیگناہ عوام کی جان و مان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسماعیلی براداری سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا