تازه خبریں

کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شیعہ علما کونسل کی ریلی

جعفریہ پریس -کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے نمائش سے ماتمی جلوس نکلا گیا، ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں علما اور عوام نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ ہاوس جانے کے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا تھا، اس موقع پر شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنماوں اور صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی کا کہنا تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں ورنہ یہ کنٹینر اٹھا کر پھینکنا کوئی مسئلہ نہیں٬ وزیر اعلی میں اگر ذرا سی بھی اخلاقی جرأت ہوتی تو کراچی چھوڑ کر بھاگنے کے بجائے یہاں رک کر ہمارا سامنا کرتے٬ ہماری شکایت سنتے٬ہم آج صرف ملت کی بیداری اور تشیع کی طاقت کا مظاہرہ کرنے آئےتھے اور اس میں ہم کامیاب رہے٬ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شیعوں کے قاتلوں کی پھانسی میں رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے انہیں فوری تختہ دار پہ لٹکایا جائے٬ اور کسی بھی امتیاز کے بغیر دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے٬ ہم اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں٬ اگر مدرسے دہشت گردی میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف بھی طاقت کا استعمال کیا جائے٬ ہمارے مدارس معائنے کے لیے سب سے پھلے حاضر ہیں-
علامہ شبیر حسن میثمی صاحب کا “کفن پوش ماتمی جلوس” سے اختتامی خطاب میں کہنا تھا کہ وزیر اعلی کو شرم آنی چاہیے یہ بیان دیتے ہوئے کہ کراچی میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں٬ہمارے سامنے بھت سے آپشن ہیں اور ہم مشاورت کر رہے ہیں٬ اگر ملت تشیع کو تحفظ نہیں دیا گیا تو بھت جلد قوم کو “کال” دیں گے.
فرانس کے جریدے میں گستاخانہ خاکوں سے دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کی روح مجروح ہوئی ہے٬ بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے کی حوصلہ شکنی کی جائے اور قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے-

علامہ جعفر سبحانی ٬ علامہ فیاض مطہری اور حیدر آباد سے اس جلوس میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے تشریف لانے والے علامہ کرم علی حیدری صاحب سمیت دیگرعلماء کرام  بھی تشریف فرما تھے-