( سکردو) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید محمد عباس رضوی نے حالیہ صورت حال اور کشمیر کے رہنماؤں کے
بیانات پر رد عمل کے طور پر بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی اپنی ایک تابناک تاریخ ہے ،کلچر ہے،اور اپنی ایک حیثیت ہے ۔اس خطے کے
عوام غیرت مند اور بہادر ہیں۔گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنے زور بازو پر اس خطے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کروایا۔ اور بلا شرط و شروط
پاکستان کے ساتھ الحاق کردیا۔ریاست پاکستان اس خطے کا احسان مند ہیں۔اور جب بھی ریاست پاکستان کو اس خطے کی بابت اپنے احسان کا احساس ہونے لگتا ہے تو بھارت کے ساتھ کشمیر کے رہنماؤں کی نیند اڑنا شروع ہوتی ہے۔اورہذیاں شروع کرتا ہے۔ گلگت
بلتستان اور پاکستانی عوام کا موقف ایک طرف اور کشمیر ی اور بھارتی موقف ایک طرف؟؟؟۔وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے
ذمہ دار مقتدر ادارے اس بات کا خصوصی نوٹس لیں۔اور صحافی برادی بھی سچائی عوام تک پہنچایں۔ گلگت بلتستان کے مہذب عوام کی بار بار
توہیں پر وفاق میں بیٹھے ذمہ داراں کی خاموشی پر بھی شکایت ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی مسلہ آئینی حقوق ہے۔ اس خطے کو طاقت ور بنانا اور ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اس خطے کی تعمیر و ترقی خود پاکستان کے لیے بھی ضروری ہے۔ آپ عالمی طاقتوں کے درمیاں ہے۔آپ کے قدرتی پانی کے ذخائر،سیاحت،معدنیات،ملکی سلامتی ، چین اور سینٹرل ایشاء کے ساتھ زمینی روابط سمیت دیگر معاملات اس خطے کے ساتھ توام ہے۔ لہذا آئینی حقوق کے ذریعے اس خطے کے مظلوم عوام کی محرومیت کا خاتمہ کرکے اس خطے کو اور پاکستان کو خوشحال بنائیں۔یہی عقل اوربدلتے عالمی حالات کا مناسب تقاضہ ہے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات