گلگت( خبر- جعفریہ پریس ) ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ نوٹفکیشن میں اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے جنرل سکریٹری آغا شیخ مرزا علی ،و سابق وزیر اسلامی تحریک پاکستان شیخ دیدار علی و دیگر شخصیات کا نام شامل ہے ،حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد عناصر ان شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس کی وجہ سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ یہ شخصیات اپنی نقل و حرکت کو محدود کردیں۔ہم گلگت بلتستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگرد عاصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور اپنے وسائل کو استعمال کرکے ان عناصر کی سرکوبی کی جائے شخصیات کی نقل و حرکت محدود کرنا کافی نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے