• مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس
  • اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورکر کنونشن
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات علمی حلقوں میں خلا مشکل سے پُر ہوگا علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

گورنر سندھ نے اسمبلی کا اجلاس ١٣ جون کو بلوایا ہے، میں پیغام دے رہا ہوں کراچی کے مومنین آمادہ اور تیار رہیں، ممکن ہے ١٣ جون کی شام ٥ بجے آپکی ہماری ملاقات وہیں ہوگی، علامہ ناظر عبّاس تقوی

جعفریہ پریس –  آج سانحہ تفتان اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علما کونسل کراچی کے زیر اہتمام  خراسان سے نماش چورنگی تک  احتجاجی ریلی نکالی گئی – ریلی میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر میثمی ، علامہ ناظر عبّاس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ فیاض مطہری ،علامہ واعظی ،علامہ امینی ،علامہ روح الله سمیت تنظیمی کارکنان اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی-اس موقع پر  احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر میثمی نے کہا کہ جو ادارے اپنا تحفظ نہیں کرسکتے وہ ہمارا کیا کرینگے ہم قائد ملت جعفریہ کے حکم کے منتظر ہے جیسے ہی وہ قومی دفاعی پالیسی کا اعلان کریں گے ہم عملی طور پر اسکا نفاذ کریں گے ، جبکہ شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے ووٹوں سےاسمبلی میں گئے ہیں وہ ہمار خون بہنے پر خاموش ہیں میں پیغام دے رہا ہوں کراچی کے مومنین ١٣ جون کو آمادہ اور تیار رہیں اور علما کی کال کا انتظار کریں ، ہم جلد باز نہیں علما سےمشورہ کےبعد ہو سکتا ہےکہ ائندہ سندھ اسمبلی کےاجلاس والےدن سندھ اسمبلی کا گھیراو کریں، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے اسمبلی کا اجلاس ١٣ جون کو بلوایا ہے ممکن ہے شام ٥ بجے آپکی ہماری ملاقات وہیں ہوگی  ہمارا یہ پیغام لوگوں کو پہنچا دو ،علامہ ناظر عبّاس تقوی نے مزید کہا کہ جب ہم نکلیں گے تو سب دکھیں گے ، تمہاری گولیاں ہوں گی ہمارا سینہ ہوگا –