• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہید علامہ تقی ہادی اور شہید حماد رضا کی نماز جنازہ امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس- جعفریہ ڈیزاسٹر سل ( جے ڈی سی ) میں شعبہ تعلیم کے سربراہ ، میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن کے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور معروف شیعہ اسکالرعلامہ تقی ہادی نقوی شہید اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شہید حماد رضا کی نماز جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ علامہ رضی جعفر نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں جے ڈی سی کے سربراہ و شیعہ علماء کونسل پاکستان  کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی و دیگر علمائے کرام، ذاکرین عظام و نوحہ خوان حضرات سمیت ہزاروں کی تعداد میں سوگواران نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی اور شہید علامہ تقی ہادی اور شہید حماد رضا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہی تھی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید علامہ تقی ہادی کی تدفین وادی حسین قبرستان جبکہ شہید حماد رضا کی تدفین وادی السلام قبرستان میں کی گئی۔ واضح رہے کہ علامہ پروفیسر تقی ہادی اور حماد رضا کی شہادت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں تین روزہ سوگ اور جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔