• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

یوم بعثت رسول خدا﴿ص﴾ انسانیت کی سربلندی کا دن ہے آغا شیخ مرزا علی

انسانی معاشرہ کی سلامتی بشریت کی ترقی کی ضمانت ہے اور دین اسلام پوری انسانیت کو سلامتی کی دعوت دیتا ہے اور پروردگار نے اپنے پیارے حبیب کو قیامت تک کے مخلوقات بالخصوص اشرف المخلوقات کیلئے اپنا پیغمبر منتخب کر کے سلامتی کی ضمانت دی اور جہالت اور پستی سے انسانوں کو ہمیشہ کیلئے نکالنے کی ذمہ داری سید الانبیاء کو تفویض کی اور انہیں ہر عظمت و فضیلت سے نوازا اور ہر سطح کی بلندی عطا کی اور معراج بھی عطا کیا . بحیثیت امت مسلمہ آج بھی آنحضور کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ اور کامیابی کی کنجی ہے ۔بشریت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک اصولی زندگی گذاریں جس کی تعلیم ہمیں سیرت آنحضرت سے ملتی ہے اور اس پاکیزہ سیرت کے انحراف کے بھیانک نتائج ہمارے سامنے ہیں انسانی معاشرہ اصولوں کو ترس رہا ہے انسانیت کے فلاح کے درس کی اہلیت رکھنے والی امت مسلمہ زبوں حالی کی شکار ہے جو ایک المیہ ہے جس کے نتیجہ میں معاشرہ میں کرپشن ، اقربا پروری بڑھتی جا رہی ہے جس کی نفی کیلئے رحمۃ للعالمین بھیجے گئے ان خیالات کا اظہار شیخ مرزا علی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا اور مزید کہا کہ آج اصولوں کی پامالی ہر سو دیکھی جا سکتی ہے گلگت بلتستان موسمی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافہ کے سبب ایک اور تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے جس کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے اور حالیہ بارش کے متاثرین ابھی تک کراہ رہے ہیں متاثرین کا اپنی مدد آپ بحالی کا کام حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے . آج ہم ایسے ماحول میں اعلان نبوت اور معراج کی فضیلتیں بیان کر رہے ہیں کہ سیاسی قوتوں کے پاس ایسی کوئی کارکردگی نہیں جسے عوام کے سامنے بیان کر کے عوامی اعتماد حاصل کیا جاسکے یہ ایک عظیم المیہ ہے کہ دوسروں پر تنقید کر کے ہر کوئی اپنے کو سیاسی شہید کے طور پر پیش کر رہا ہے حکومتیں گذشتہ حکومتوں پر زبان تیز کر رہی تو اقتدار سے محروم لوگ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا گذارا کر رہی ہیں ۔