جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصل آباد سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم کشمیر میں ہونے والی بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیر پہ بھارتی تسلط کو ناجائز سمجھتے ہیں، کشمیریوں کو حق خودارادیت کے تحت مکمل آزادی کا حق ہے، جو کہ بھارت نے عرصہ دراز سے سلب کر رکھا ہے، انھوں نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان ہر مظلوم کے حق میں آواز اٹھائے گی چاہے اسکا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے سے ہو، جبکہ کشمیر تو پاکستان کی شہ رگ ہے۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ یوم یکجہتیء کشمیر مظلوم سے یکجہتی اور ظالم کی مذمت کا دن ہے، ملت جعفریہ کو واقعہء کربلا نے ظلم اور ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس عظیم دیا ہے، ہم اقوام متحدہ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ جس مقصد کے لئے اقوام متحدہ کی بنیادیں رکھی گیئں، اسکی جانب توجہ کریں اور اپنا صحیح کردار ادا کرے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات