اسلام آباد ۔ رابطہ امن الامہ کے سربراہ حمید اختر نیازی کی رہائش گاہ پر ہونے والے ایک نشست میں رابطہ امن الامہ کی اس وقت تک اتحاد امت کے بارے میں کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
علمائے کرام نے حمید اختر نیازی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں آئیندہ کے مراحل کے لئے اپنی تجاویز سے اگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ علمائے کرام اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے حکومتی سطح پر کی جانے والے کوششوں کے بارے میں بھی حاضرین کو بتایا گیا کہ جب تک مسالک کے ذمہ دار علمائے کی تائید کسی ظابطے یا قرارداد کو حاصل نہیں ہوتی اس وقت تک وہ قابل عمل قرار نہیں پاسکتی۔
نشست میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ اتحاد امت کی کوششوں کو نچلی سطح پر پہنچانے کی ضرورت ہے۔
نشست میں البصیرہ کے صدر نشین ثاقب اکبر، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ اقبال بہشتی، علامہ مرزا حسین صابری اور مفتی امجد عباس نے شرکت کی۔