متحدہ علما بورڈ پنجاب کا فل بورڈ اجلاس آج 90 شاہراہ قائداعظم لاھور میں منعقد ہوا جس میں متحدہ علما بورڈ پنجاب کا فل بورڈ اجلاس زبان بندی نظر بندی اور دیگر ذرائع کے ذریعے سد باب کرنے کیلے تمام مکاتب فکر ( شیعہ اثنا عشری،اہلسنت بریلوی دیو بندی اہل حدیث) کا متفقہ مرتب شدہ ضابطہ اخلاق کو منظور کیا گیا۔جس میں تمام حکومتی اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔
بورڈ کو قانونی اور آئینی حیثیت دلانے کیلے قانون سازی کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جسمیں تمام متعلقہ محکموں کےنمائندوں سمیت شیعہ نمائندگی کیلئے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کو نامزد کیا گیا۔اجلاس میں دیگر شیعہ علماء میں سے علامہ قاضی غلام مرتضٰی اورخاتون رکن خانم سیدہ سائرہ جعفری پرنسپل جامعہ زینبیہ ادارہ منھاج الحسین نےشرکت کی ۔