تازه خبریں

استعماری طاقتوں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں علامہ ساجد نقوی

استعماری طاقتوں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں علامہ ساجد نقوی

استعماری طاقتوں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اس کی روک تھام اور تدارک کے لئے ہر سطح پر منظم مہم اور تسلسل کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے۔ علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی/ اسلام آباد۔ 24 اگست 2018 ء ( جعفریہ پریس )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے استعماری طاقتوں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ اس کے ردعمل میں سفارتی ‘ سیاسی اور ملکی سطح پر کئے جانے والے اقدامات ایک منظم مہم اور تسلسل کے ساتھ جاری رہنے کے متقاضی ہیں تاکہ اس منفی اور گستاخانہ عمل کا موثر انداز میں توڑ ممکن ہوسکے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) بھی اپنے اجلاسوں کے ایجنڈے میں اس معاملہ کو عارضی اور جز وقتی انداز میں نہ لے بلکہ ایک منظم تحریک کی صورت اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ اس قبیح فعل کا تدارک ہوسکے اور اس کے مرتکب عناصر کو مذموم اقدام سے باز رکھا جاسکے۔انہوں نے مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے تواتر کے ساتھ صدائے احتجاج بلند کرے۔