• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

پاکستان میں سیلابی صورتحال ، پانی سے بچوں میں بیماریاں پیدا ہونے کاخدشہ ہے : یونیسیف

اقوام متحدہ نےپاکستان میں سیلابی صورتحال کے نتیجے میں پانی سے بچوں میں مختلف بیماریاں پیدا ہونے کاخدشہ ظاہر کیاہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے بارے ادارے یونیسیف کاکہناہےکہ پاکستان میں سیلاب کے دوران 400 سےزیادہ بچaوں کی اموات سامنے آئی ہیں۔خدشہ ہے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے مزید بچوں کی اموات ہوسکتی ہیں۔پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل نے جنیوا میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں بہت جلد اسہال اور ہیضہ سمیت دیگر بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر’’ کرس کائے‘‘نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہونے سےپڑوسی ملک افغانستان میں امدادی کاموں میں بھی خلل پڑنے کا خدشہ ہے، کیونکہ پاکستان افغانستان کا اہم ٹرانزٹ روٹ ہے۔