تازه خبریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیوبا پر پابندیوں کے خاتمے کے لئے قرارداد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیوبا پر پابندیوں کے خاتمے کے لئے قرارداد
امریکہ نے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیوبا پر پابندیوں کے خاتمے کے لئےپیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس سے قبل امریکہ ایسی تمام قراردادوں پر رائے شماری میں حصہ لیتارہا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور کے مطابق گزشتہ سال بھی کیوبا پر پابندیوں کے خاتمے کے لئےپیش کی جانے والی قرارداد کے حق میںایک سو اکانوے ووٹ ڈالے گئے تھےجبکہ امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا۔ امریکی صدر باراک اوباما کیوبا پر عائد تجارتی اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے لئےمتعدد اقدامات کر چکے ہیں۔