تازه خبریں

بھارت مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار داد سے انکار نہیں کرسکتا: سید علی گیلانی

  •  

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار داد کی قانونی حیثیت اور صداقت سے انکار نہیں کرسکتاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے سید علی گیلانی کے جاری بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جمو ں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل امن کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے کیلئے پرامن اور پائیدار حل فراہم کرتی ہے ۔یو این او کے کردار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا کہ ادارہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کرنے میں نام رہا ہے۔تاہم اقوام متحدہ غربت کے خاتمے ، غذائی قلت اور سماجی مسائل کے شعبوں میں قابل ستائش کام کررہاہے ۔