تازه خبریں

بھارت میں بس نہر میں گرنے سے14افراد ہلاک،متعدد زخمی

بھارت میں بس نہر میں گرنے سے14افراد ہلاک،متعدد زخمی
بھارتی ریاست تلنگانہ میں مسافروں سے بھری بس نہر میں گرنے سےچودہ افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد سے” کاکنڈا” جانے والی مسافربس تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری۔ حادثے کے وقت بس میں تیس سے زائد مسافر سوار تھے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔