شامی فضائیہ کے دا عش کے خلاف برسر پیکار باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے
شام کے اہم علاقے حلب میں جیٹ طیاروں کے فضائی حملوں میں دو ماہ کے دوران تین سو سے زائد افراد ہلاک ا ور سینکڑوں زخمی ہوگئے ۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق جولائی سے جاری فضائی حملوں میں ابتک جنگجووں اور باغیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عام شہری بھی ہلاک ہوئے ۔ شامی فضائیہ گزشتہ دو روز سےامریکی فوجیوں کےزیراستعمال علاقے حسکہ میں بھی باغیوں پر حملے کر رہی ہے۔اس علا قے میں باغی دا عش کے خلاف برسر پیکار ہے ۔ کٹ ٹو کٹ ادھر بحیرہ روم میں موجود روسی بحری جنگی جہازوں سے شام میں شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔