تازه خبریں

سانحہ ڈیرہ اسماعل خان: علامہ محمد رمضان توقیر نےاصل حقائق سے قوم کو آگاہ کردیا

نمائندہ خصوصی (جعفریہ پریس) علامہ محمدرمضان توقیر نے سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان کے اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کردیا ان کا پیغام قو م اور علماء کرام کے نام۔

بسم اللہ  الرحمن الرحیم

علامہ محمد رمضان توقیر نے سب سے پہلے فرمایا کہ ہمیں ہماری قیادت نے ہمیشہ صبر تحمل بردباری اور بہتر حکمت عملی کے ذریعے معاملات کو سلجھانے کا درس دیا ہے اس تازہ واقعہ جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا اِسکو باہر سے آئے ہوئے مخصوص افرادنے ڈیرہ اسماعیل خان کی فضا کو خراب کرنے کا جو منصوبہ بنایا تھا وہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی تعلیمات کی روشنی میں ہم نے ناکام بنایا اور شہید شاہد ایڈوکیٹ کی میت کو مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جب یہ مخصوص گروہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہواتو شہید کی میت اور تدفین کے مراسم چھوڑ کر وپس چلے گئے اور اس طرح انہوں نے اپنے گماشتوں کے ذریعے محبت و اخوت کی فضا کو تباہ کیا ہم امام حسن مجتبٰیؑ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے معاملہ خدا پر چھوڑتے ہیں ، اس یقین کے ساتھ کہ خدا ضرور ایسے عناصر کو ذلیل و رسوا اور بے نقاب کرے گا قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان عناصر نے قوم کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی ہے علماء کرام کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ رمضان توقیر کی توہین نہیں عمامہ اور علماء کے مقدس لباس کی توہین کی گئی ہے یہ لوگ کل کسی کے ساتھ بھی اس سے ذیادہ توہین آمیز رویہ اپنا سکتے ہیں ،لہذا علماء سے خصوصی گزارش ہے کہ قوم کو اِن لوگوں کی اصل حقیقت سے آگاہ فرمائیں اور اِن کے شر سے لوگوں کو محفوظ بنائیں ۔والسلام محمد رمضان توقیر ڈیرہ اسماعیل خان