تازه خبریں

عزاداری سید الشہداء کے خلاف سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔ ( اسلامی تحریک بلتستان)

اسلامی تحریک بلتستان کا اہم اجلاس اجلاس عزاداری امام حسینؑ کے حوالے سے مسائل پر غور
عزاداری سید الشہداء کے خلاف سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔
( اسلامی تحریک بلتستان)
مرحوم ابراہیم تبسم، حاجی عباس گمبہ سکردو اور اہلیہ علامہ سید محمد عباس رضوی کے لیے فاتحہ خوانی ۔
سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان کا اہم مشترکہ اجلاس علاقائی کیمپ آفس سکردو میں زیر صدارت علامہ شیخ فدا حسن عبادی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل سکردو کے صدر علامہ شیخ رضا بہشتی ، jso بلتستان کے صدر محمد شبیر حافظی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے مختلف شہروں میں عزاداری سید شہداء ؑ کے خلاف سازشوں اور رکاوٹوں جیسے مسائل پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پراجلاس سے خطاب میں علامہ شیخ رضا بہشتی نے کہا کہ عزاداری ہمارا بنیادی
آئینی و قانونی حق ہے یہ ہماری شہ رگ حیات ہے اسکے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر محمد شبیر حافظی نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں خود ساختہ ضابطہ ہائے اخلاق کے نام عزاداری سید الشہدا کو محدود کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ ملک صرف سرکاری بعض سر پھرئے اہل کاروں کی جاگیر نہیں کہ وہ امام بارگاہوں اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر عزاداری اور مجالس کو بند کرئے۔ ارباب اقتدار بتائیں کہ عوام کی شہری آزدیوں اور حقو ق کی پامالی کس کی حکم اور ایما پر کر رہے ہیں؟ سرکاری اہل کاروں کے یہ اقدامات کس کی شہ پر ہیں؟ سکرپٹ کون لکھ رہا ہے ؟ ہدایت کار کون ہے؟ اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے ہم یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔ عزاداری کے خلاف اقدامات سے پورے ملک میں تشویش ہے اور عوام میں اضطراب بڑھ رہا ہے اور بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ سید محمد عباس رضوی کی اہلیہ مرحومہ، ابراہیم تبسم مرحوم اوراور گمبہ سکردو کی معروف سماجی شخصیت مرحوم حاجی عباس کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔