عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں : متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور۔
پشاور (جعفریہ پریس ) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کا اہم اجلاس آج مورخہ 12 جولائی 2018 کو جماعت اسلامی ضلع پشاور کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور میں قومی اور صوبائی حلقوں پر ایم ایم اے کے متفقہ امیدواروں نے شرکت کی۔ اجلاس نے اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر خودکش حملے کی مذمت کی اور شہید ہارون بلور سمیت دیگر شہداء کے خانوادوں سے اظہار تعزیت کی۔ اجلاس میں شہداء کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئ۔ اجلاس نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جایا۔ اس موقع پر نائب صدر ایم ایم اے ضلع پشاور جناب آخونزادہ اقتدار علی نے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے جاری کردہ تنظیمی پالیسی سے تمام امیدواروں کو آگاہ کیا اور امیدواروں کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس کے بعد تمام موجود ممبران پر مشتمل وفد شہید ہارون بلور کی رہائشگاہ پر پہنچا اور فاتحہ خوانی کی۔