تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل کی بلتستان میں ریلی

عالمی یوم القدس کے حوالے سے سب سے پہلے علاقائی کیمپ آفس میں ایک اجلاس مورخہ ۵ جون 2016 کو منعقد ہوا جس علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، علامہ شیخ محمد رضا بہشتی ، برادر سید مبشر کاظمی ، برادر ممتاز بھائی، امین بھائی، برادر اکبر اور دیگر شریک رہے۔ اسکے بعد jso کے کارکنان سے یوم القدس کے حوالے سے برابر روابط جاری رہے۔ ان میں ممتاز بھائی، برادر سید مبشر، برادر اکبر اور دیگر مسلسل رابطوں میں رہے۔ اس سلسلے کو مزید تقویت پہنچانے کے لیے ہم جوانوں نے باہم مشاورت سے ایک لیٹر بہ عنوان افطار پارٹی مرکزی دفتر کو ارسال کیا تھا۔ (مورخہ 13جون 2016کو)اسکے بعد اسلامی تحریک کے مقامی قیادت صوبائی صدر اور ڈویثنل صدر سے مشورئے کے بعد اس سلسلے میں کاوشوں میں تیزی لائی۔ اور برابر روابط بڑھاتے رہے۔ مرکزی دفتر پوسٹر اور بینر ز کے لیے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس دفعہ مرکزکی جانب سے بینرز اور پوسٹر ز کا سلسلہ نہیں ہے۔ اسکے بعد مرکزی صدر jso وفا بھائی اور زیشان بھائی سے پوسٹر کے لیے رابطہ کیا انہوں نے لاہور سے ارسال کرنے کا وعدہ کیا۔ لاہور سے پوسٹر اور تصاویر ارسال کرنے کے ایک ہفتہ بعد ہمیں مٹیریل موصول ہوئے۔ مورخہ 28 جون کو ہی ہم نے جہاں جہاں امکانات تھے وہاں وہاں تک پہنچانے میں کوشش کی۔اور جسکی رپورٹ روزانہ کی رپورٹ میں عرض کر چکا ہوں۔ اسی شام پورئے سکردو شہر کے اہم مقامات پر جے۔ایس ۔او کے پوسٹرآویزاں کیے اگلی رات چیک کیا بعض جگہوں پر پھاڑے تھے۔ ان جگہوں پر دوبارہ لگایا۔اس سے قبل انجمن امامیہ سکردو کے دفتر میں مورخہ ۲۶ جون کو ایک اجلاس اسی عنوان سے منعقد ہوا تھا جسکی رپورٹ بھی رازانہ رپورٹ میں عرض کرچکا ہوں۔ اس میں بہت ہی سمجھداری سے کافی معاملات طے کرنے میں ہم کامیاب رہے۔ مثلا یہ کہ ایک ریلی منعقد ہوتی ہے سب اسی میں شرکت کرتی ہے۔ اب اسی ماحول میں آپ نے اپنی تشخص اور وجود کو برقرار رکھنا ضروری تھا۔ اور چند اپنی باتیں بھی مناوائیں۔ اس سلسلے میں قائد محترم کی تصویر والی تصویر خود انجمن امامیہ سے ڈیزائن کیا اور تیار بھی کیا۔ یادگار شہداء کے تمام اطراف میں ہمارئے پوسٹر نمایاں لگ رہے تھے۔
آج مرکزی جامع مسجد سکردو سے بعد نماز جمعہ ریلی شروع ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا یادگار شہدا سکردو پر آکر بڑھے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ جلسے کی نظامت پروگرام کے مطابق انجمن امامیہ نے کی۔پروگرام میں سٹیج کے بیک گراونڈ میں انجمن نے ایک بہت بڑا پینا فلیکس لگایا تھا۔ جس میں امام خمینی، رہبر معظم، شہید حسینی، اور موجودہ قائد محترم کے تصاویر لگے ہوئے تھے۔ اور اطراف میں اسلامی تحریک اورjsoکے ایک ایک بینرز لگا دیا تھا۔ جلسے کی کاروائی کے آغا ز میں آئی او کے مولانا غلام رضا نے تلاوت کی، ائی ایس اوکے ڈویژنل صدر کے خطاب تلاوت کے بعد تھا۔ اسکے بعد jsoکے ڈویژنل صدر نے کی ۔ اسکے بعد اسلامی تحریک کے مولانا احمد ترابی نے خطاب کیا ۔ اسکے بعد ایم، ڈبلیوایم کے آغا علی رضوی نے کیا ، اسکے بعد شیخ جواد حافظی نے انجمن امامیہ کی جانب سے خطاب کیا آخر میں صدر انجمن امامیہ شیخ محمد علی مظفری نے قرارداد پیش کیا۔ اس کے امریکہ اور اسرائیل کے فیگ جلایا۔ اور پروگرام اختتام پزیر ہوا۔
بلتستان کے مرکزی شہر سکردو کے پروگرام کے علاوہ سب ڈویژن روندو میں یوم القدس کا پروگرام منعقد ہوا۔ اسلامی تحریک کی جانب سے آغا فضل شاہ، اغا سید مہدی شاہ، اور آغا زمان شاہ نے خطاب کیے۔ علاقہ نر، قمراہ گمبہ سکردو اور چند دیگر مقامات پر یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
جلسہ یوم القدس سکردو
jso کے صدر کی حیثیت سے بندہ حقیر نے اپنی گفتگو میں نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کے پیغام کا خلاصہ پیش کیا ۔ اور علمی مسائل میں رہبر معظم، مرجعیت عظمی عراق، حزب اللہ لبنان ، اور پاکستان میں تشیع کی قیادت کے افکار اور کردار پر روشنی ڈالنے کا موقع نصیب ہوا۔ اس سلسلے میں ہم نے مقامی علماء کرام خصوصا انجمن امامیہ سکردو کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ بعد از خطاب کافی سنجیدہ طبقوں نے گفتگو کو پسند کرکے رابطہ کیا۔ اور جلسے کے اختتام پر صدر انجمن امامیہ شیخ محمد علی مظفری نے خصوصی طور پر جے۔ ایس ، او کا شکریہ ادا کیا۔