• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہا ہے ترجمان

محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہا ہے ترجمان

محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس کی تمام تر توجہ و کارروائیاں عوام کے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق سلب کرنے پر مرکوز ہیں،ترجمان
راولپنڈی/اسلام آباد 17جولائی 2023ء ( جعفریہ پریس پاکستان ) مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس کی تمام تر کارروائیاں عوام کے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق سلب کرنے کیلئے دھونس دھاندلی، ناروا رویہ، اخلاقیات کی پامالی ، بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کردی گئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ پنجاب کے بعض اضلاع میں تو پولیس کے مخصوص ذہنیت کے حامل افسران و اہلکاران نے برسوں سے جاری عزاداری کو محدود سے محدود تر کرنے کیلئے انتہائی نامناسب رویہ، دھمکیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے جو کسی صورت بھی ملک کی داخلی سا لمیت کیلئے بہتر نہیں ہوسکتی اس صورتحال کا قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا تقاضا کیا ہے۔لہٰذا ارباب اختیار کو متوجہ کیا جارہا ہے کہ پولیس کی جانب سے غیر آئینی و غیر قانونی، دھونس دھاندلی اور دھمکیوں کا فوری نوٹس لیں اور عوام سے زبردستی دھمکیوں کے نتیجے میں لکھوائی گئی تحریروںجن کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہے ،ختم کرائی جائیں اور ارباب اختیارکو متوجہ کیا جاتا ہے کہ طے شدہ بنیادی، شہری ، آئینی و قانونی حق عزاداری کے سامنے رکاوٹیں اور قدغنیں ختم کی جائیں۔ عزاداران کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب پولیس کے نامناسب اور غیر آئینی و غیر قانونی رویے، دھونس دھاندلی کو اتحاد و اتفاق اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے مسترد کیا جائے۔ نیز ہر گز ہرگز اپنے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق سے دستبردار ہونے کیلئے کسی قسم کی دھمکیوں میں آئے بغیر کوئی شورٹی بانڈز یا تحریر نہ دی جائے۔ عزاداری کو محدود کرنے، قدغن لگانے بالخصوص ناروا رویہ ،نامناسب گفتگو، دھمکیاں ، ایف آئی آرز کا اندراج اورغیر قانونی عمل کی وجہ سے حالات کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں اگر پنجاب پولیس کی جانب سے یہ انتہائی غیر مناسب ناقابل قبول روش جاری رہی تو عوام پر امن ا حتجاج پر مجبور ہوں گے تاکہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں اپنے بنیادی، شہری،آئینی و قانونی حقوق کو پامال ہونے سے روکا جاسکے۔