تازه خبریں

پاکستانی زائرین کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے شیعہ علماء کونسل پاکستان

نمائندہ خصوصی (جعفریہ پریس )زیارات پرجانے والے زائرین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ریاست پاکستان پر یہ واضح کرچکے ہیں اور دوبارہ اس بات کو دہراتے ہیں کہ کوئٹہ و تفتان کا راستہ کسی صورت ترک نہیں کیا جائے گا شیعہ علماء کونسل پاکستان جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سمیت تمام صوبوں سندھ،پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،گلگلت بلتستان کے رہنماوٗں نے زائرین کے مسئلے پر اپنے مذمتی بیانات میں صوبائی حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے انہوں نے یہ بات بھی واضح کی ہے کہ ہم اس راست کو کسی صورت ترک نہیں کریں گے