خیبرپختونخواہ : سال گزشتہ پشاور میں عزاداری کے بعض جلوسوں پر اور مجالس کے انعقاد پر پولیس کی جانب سے زیر دفعہ 155,155A,188,75/ppc کے تحت ایف آئی آرز کاٹی گی تھیں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی ہدایت و رہنمائی پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر اخنزادہ مجاہد علی اکبر نےپہلے مرحلے میں نچلی عدا لت سے متاثرین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کروائی بعد ازاں آئین پاکستان میں شہری آزادیوں کے تحت پشاور ہائی کورٹ میں عزاداری پر ایف آئی آرز کے خاتمے کے لئے درخواست دائر کی تقریبا آٹھ ماہ کی قانونی جنگ کے بعد فاضل عدالت نے عزادری امام حسینؑ پر درج ایف آئی آرز کے خاتمے کا فیصلہ سنادیا اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ کی کوششں بھی لائق تحسین ہیں