جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک وفد کے ہمراء اسلام آباد جی سکس ٹو امام بارگاہ سے نکلنے والے 9 محرم کے مرکزی جلوس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انکے ہمراء مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مولانا اشفاق وحیدی، مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ اظہار بخاری، ایس یو سی کے عہدیداران اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مرکزی کیمپ پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کا بہانہ بنا کر عزاداری کے اجتماعات کو محدود کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی اور یہ ہمارا آئینی و شہری حق ہے، عوام کی جان و مال اور مذہبی عبادات و اجتماعات کی حفاظت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی قانونی ذمہ داری ہے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد