جعفریہ پریس – قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی رکاوٹوں اور وائس چانسلر اور جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے پروگرام پر پابندی کے باوجود شیعہ طلباء نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج جامعہ قراقرم کے اندر ہی عظیم الشان اور پر امن یوم حسین (ع) منعقد کرکے شرپسندوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ تصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں منعقدہ یوم حسین (ع) پروگرام میں تمام مکاتب فکر کے طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی اور اس موقع پر مختلف طلباء و طالبات نے امام عالی مقام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کا انعقاد جے ایس او اور آئی ایس او جامعہ قراقرم یونٹ نے مشترکہ طور پر “شیعہ اسٹوڈنٹس آف کے آئی یو” کے عنوان سے کیا۔
دوسری جانب یوم حسین (ع) کے پر امن انعقاد کی خبر سن کر مٹھی بھر شرپسند عناصر نے ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کی کال پر گلگت شہر کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں پر نکل کر احتجاج کیا اوربعض مقامات پر شاہراہیں بلاک کر دی ہیں – انتظامیہ کی جانبب سے شرپسندوں کو منشتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ گزشتہ سال کی طرح کوئی ناخوشگوار واقعہ پھر سے رونما نہ ہو سکے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد