سکردو(پ۔ر) مملکت عزیز خداد اد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ارباب اقتدار شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ قائم مقام امام جمعہ سکردو معروف عالم دین علامہ فدا حسن عبادی نے اپنے خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ پاک افواج کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کافی قربانیاں ہیں ۔ شہداء کے پاک اور مقدس لہو کا تقاضہ ہے کہ دہشت گردی کی ناسور کو جڑ سے کاٹ دی جائے۔ اس سلسلے میں آپریش “رد الفساد” کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی خلاف پاک افواج کی حمایت کی ہیں۔ اپنے خطبہ میں علامہ فدا حسن عبادی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا ایک توانا اور مضبوط حصہ ہے ۔ پاک فوج اس خطے کو بنیادی حقوق دلوانے میں بھی بھرپور کردار ادا کرے۔ گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مثالی امن قائم ہیں ۔ یہ حکمرانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ یہاں کے متدین علماء اعلام کی برسوں کی خدمات اور کردار کا نتیجہ ہے۔ علامہ موصوف نے معاشرتی اور معاشی مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا معاشی نظام اس وقت استوار اور مستحکم ہوگا جب سود کا خاتمہ ہو۔ اسلام نے جن بنیادی قباحتوں کو روک دیا ہے معاشرہ ان معاملات میں اسلام اور شریعت کو مدنظر رکھیں۔