تازه خبریں

طالبان کے حملے میں 20افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے زابل میں طالبان کے حملے میں بیس پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔
واقعہ شاہ جوئی ڈسٹرکٹ میں پیش آیا جہاں جنگجوؤں نے مختلف سیکیورٹی چیک پوسٹس پر بیک وقت حملہ کردیا ۔صوبائی گورنر بسمہ اللہ افغانمل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے حملے میں 20 پولیس اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ ادھر دارالحکومت کابل میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ایک جرمن خاتون اور اس کے افغان محافظ کو قتل کر دیا گیا