تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

کراچی, 16 جولائی 2017
شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ڈویژنل صدر علامہ کرم الدین واعظی کی زیر صدارت انچولی میں منعقد ہوا،
اجلاس میں مرحوم قائد سیدمحمد دہلوی،مرحوم قائدعلامہ مفتی جعفر حسین، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی، شہید سید ضیاءالدین رضوی، شہید علامہ محمد حسن ترابی سمیت مرحوم و شہید قائدین کی سالانہ برسی کے سلسلے میں گفتگو کی گئی اور 12 اگست کو مورو میں ہونے والے صوبائی کونسل کے اجلاس کے بارے میں بهی اظہار خیال کیا گیا.
اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری برادر مسلم رضا عابدی سمیت اضلاع اور جے وائی و جے ایس او کے برادران نے شرکت کی.