کوہاٹ اجتماعی شادی کی تقریب شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے شرکت کی
کوہاٹ(جعفریہ پریس) کوہاٹ علاقہ مرائی پایاں میں حسینی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام 36جوڑوں کی اجتماعی شادیاں زیرِ انتظام خطیب مدرسہ جامعتہ العسکریہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں جہیز کا مکمل سامان حسینی فاؤنڈیشن پاکستان ، جامعتہ العسکریہ اور مخیرحضرات کے تعاون سے دیا گیا۔تقریب میں صوبائی صدر شیعہ علامائے کونسل، صوبائی نائب صدر MMAعلامہ حمید حسین امامی، خطیب ضلع ہنگو، جامعہ عسکریہ کمپلیکس کے پرنسپل علامہ خورشید انور جوادی، علامہ ہاشم رضا، مولانا ممتاز علی شاہ، علامہ اعوان علی شاہ، علامہ جوہر حالی سرحدی کے علاوہ علاقائی علاما ئے کرام، بلدیاتی نمائندے، کمیونیٹی آرگنائزیشن کے اراکین کے علاوہ عوام الناس کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حسینی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اب تک مختلف علاقوں میں اب تک 450اجتماعی شادیاں کروا چکے ہیں جس میں اورکزئی ایجنسی، ضلع کوہاٹ، ہنگو اور کرم ایجنسی کے علاقے شامل ہیں۔انھوں نے کہا کے یہ بہت خوشی کی بات ہے کے ان اجتماعی شادیوں میں ہمارے اہلسنت بھائی بھی بھرپور تعاون کرتے ہیں جو اتحاد بین المسلمین کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔اس کے بعدمہمان خصوصی صوبائی صدر شیعہ علامائے کونسل، صوبائی نائب صدر MMAعلامہ حمید حسین امامی نے کہا کہ حسینی فاؤنڈیشن اجتماعی شادیاں منعقد کر کے ایک مثالی کام سر انجام دے رہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان اجتماعی شادیوں کی وجہ سے ایک طرف سُنتِ نبی اور دوسری طرف غریب گھرانوں کے ساتھ مالی تعاون بھی ہو جاتا ہے جو شادی کی استعطات نہیں رکھتے۔ہمیں چاہیے کہ معاشرے کو خوشحال بنانے کے لئے غریب گھرانوں کو خوش کرنے کو ترجیح دینی ہو گی اور انفرادی کام کے ساتھ ساتھ اجتماعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔ آخر میں موجود علمائے کرام نے 36جوڑوں کو نکاح پڑھایا اور حسینی فاؤنڈیشن کے تعاون سے جہیز کاسامان بھی دیا گیا۔علاقہ عمائدین ، مشران اور شادی شدہ جوڑوں کے حسینی فاؤنڈیشن کا خاص شکریہ ادا کیا۔