• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

10 جون یوم مذمت اسرائیل کے عنوان سے منائیں گے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

10 جون یوم مذمت اسرائیل کے عنوان سے منائیں گے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

“اسرائیلی مظالم اور فلسطین پر ناجائز قبضہ کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 10 جون کو یومِ مذمت اسرائیل کے عنوان سے منائے گی”۔( جے ایس او)

مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 جون 1967ء سے شروع ہونے والی چھ روزہ عرب، اسرائیل جنگ میں ناجائز اسرائیلی ریاست کے 10 جون 1967ء کو فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضے کی مذمت کرتے ہیںاور قائد اعظم نے پہلے ہی فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امتِ مسلمہ کے قلب میں خنجر کی طرح ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں دو ریاستوں کی بنیاد مذہب کے نام پر رکھی گئی جس میں سے پاکستان مکمل جد و جہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا جبکہ اسرائیل ایک مکمل ناجائز ریاست ہے جس نے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے جس کے خلاف امتِ مسلمہ کو ایک پیج پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے تا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو بھی یہودی قبضہ سے آزاد کروایا جا سکے۔مرکزی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز قبضہ کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 10 جون کو “یومِ مذمتِ اسرائیل ” کے عنوان سے منائے گی ۔