بابائے قوم کی فلسطین پالیسی ہی خارجہ پالیسی کا رہنما اصول ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پوری امہ کیساتھ پاکستانی قوم بھی سوگوار ، خارجہ پالیسی کے اہم اصول کیساتھ مسلسل کھلواڑ کیاگیا اب اسے بند ہونا چاہیے،یوم سوگ، دفتر خارجہ کے متضاد بیان پر رد عمل
راولپنڈی /اسلام آباد02 اگست2024ء – قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں بابائے قوم کا فلسطین بارے موقف ہی پاکستان کی حتمی پالیسی اور یہی عوام کافیصلہ ہے، بابائے قوم کی فلسطین پالیسی ہی خارجہ پالیسی کا رہنما اصول افسوس اہم ترین اصول کیساتھ مسلسل کھلواڑ کیاگیا، اب اسے بند ہونا چاہیے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پوری امہ کیساتھ پاکستان قوم بھی سوگوار، آج انسانیت کا درد محسوس کرنیوالا ہر انسان اس دکھ کو محسوس کرتاہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یوم سوگ پر اپنے تعزیتی پیغام اور دفتر خارجہ متضاد بیان کے بعد وزیراعظم ہائوس کے یوم سوگ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بابائے قوم کے عالم عرب کے نام پیغام کا حوالہ ” ”اپنے حقوق کیلئے ڈٹ جائیں اور خبردار ایک یہودی کو بھی فلسطین میں داخل نہ ہونے دیں یہ امت کے قلب میں خنجر گھسایاگیا ہے، یہ ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا”دیتے ہوئے کہاکہ کیوں اس اہم اور حساس ترین نوعیت کے معاملے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتاہے جبکہ یہ بھی واضح ہے کہ 23مارچ 1940 ء کو مینار پاکستان کے مقام پر قرارداد پاکستان کے ساتھ یکجہتی فلسطین کی قرارداد منظور ہونا بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے اور حساس ہونے کے ساتھ اساس پاکستان سے جڑا ہوا ہے کیونکہ تحریک آزادی پاکستان اور تحریک آزادی فلسطین باہمی متصل ہیں قرارداد پاکستان کیساتھ قرارداد فلسطین کا منظور ہونا اساس پاکستان واضح اور دوٹوک دلیل ہے ۔ انہوں نے فلسطینی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایک مرتبہ پھر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے اس سانحہ پر دو بار بیان جاری کرنے پر بھی تعجب اور تشویش کا اظہار کیاکہ کیوں اسرائیل کا نام لینے سے وزارت خارجہ ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہے افسوس گزشتہ 2عشروں سے اس اہم اور حساس نوعیت کے ایشو کیساتھ کھیل ، کھلواڑ کیاگیا ،دفتر خارجہ کے متضاد بیانات اور اس کے بعد وزیراعظم ہائوس کا یوم سوگ غیر سنجیدگی کا عکاس ہے، اس اہم ترین اور حساس معاملے پر سنجیدگی اور یکسوئی کا مظاہرہ لازمی ہے ۔وہ نام نہاد طاقتیںجن کے ہاتھ ہمیشہ مظلوموں کے خون سے رنگین ہیں ناجائز اسرائیل کو پال پوس رہی ہیں یا اس کیساتھ ظلم میں برابر کی شریک ہیں ۔ ریاست پاکستان کا روز اول سے فیصلہ ہے کہ کسی صورت غاصب ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا ، دوریاستی حل نظریہ پاکستان سے متضادہے اس لئے اسے موضوع بحث نہ بنایا جائے ۔
- ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
- فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
- راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
- یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
- یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
- دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
- سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
- گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
- انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
- بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی