سرورکائنات انسانیت کی ہدایت کا مرکز و محور ہیں، قائدملت جعفریہ
حضور اکرم ۖ کی رحلت اور امام حسن کی شہادت اُمت مسلمہ کیلئے بڑے سانحات ہیں ‘ قائدملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
امام حسن نے اپنے جد امجد ۖ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کو امن و محبت کا درس دیا اور اسلام کی نگہبانی کی
راولپنڈی/ اسلام آباد2 ستمبر 2024ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ خاتم النبین ‘ رحمت اللعالمین ‘ سرورکائنات انسانیت کی ہدایت کا مرکز و محور ہیں اور قرآن حکیم کے ساتھ ساتھ رسول اکرم ۖ کی سنت اورسیرت کی شکل میں ایسا خزانہ امت مسلمہ کے لئے موجود ہے جو آپ ۖ کے وصال کے صدیوں بعد بھی عالم انسانیت کی مکمل رہنمائی کررہا ہے اور انسانیت کو ہر میدان میں زندگی گزارنے کا طریقہ اور ترقی کا سلیقہ سکھا رہا ہے اگر امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم حضوراکرمۖ کی’ سنت اور سیرت پر عمل پیرا ہو تو خطہ ارض سے تمام مشکلات کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ امت مسلمہ کی نجات کے لئے وصال نبویۖ کے بعد اہل بیت اطہار نے امت کی تمام معاملات میں رہنمائی کی۔ عالم انسانیت کے انفرادی’ اجتماعی’ روحانی’ دینی و دنیاوی مسائل کا حل اہل بیت نے اپنے عمل و کردار سے پیش کیا اور خاتم النبین ۖ کے بعد ان کے جانشین کے طور پر فرائص انجام دیئے۔28 صفر المظفر خاتم المرسلین ۖ کے یوم وصال اور نواسہ پیغمبر اکرم ۖ حضرت امام حسن کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم خواہشمند ہیں کہ سیرت رسول اکرم ۖ کا عملی مشاہدہ کریں اور سنت نبوی ۖ کی عملی تعبیر و تشریح دیکھیں تو ہمیں سیرت امام حسن کا مطالعہ و مشاہدہ کرنا ہوگا کیونکہ نبی اکرم ۖ ، حضرت علی اور سیدہ فاطمہ زہرا نے حضرت امام حسن کی تربیت اس نہج پر کی کہ حضرت امام حسن پرہر مرحلے ‘ ہر میدان’ ہر موڑ اور ہرانداز میں شبیہ پیغمبر ۖ نظر آئے۔علامہ ساجدنقوی نے کہا کہ رسول خداۖ نے اپنی احادیث میں حضرت امام حسن کی شان و منزلت اور حیثیت و مرتبت کی نشاندہی فرمادی تھی ۔ تو امام نے اپنے جد امجد ۖ کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلمانوں کو امن و محبت کا درس دیا اور صلح کا راستہ اپناکر ثابت کردیاکہ اہل بیت پیغمبرۖ دین اسلام کی نگہبانی کا فریضہ ادا کرنا جانتے ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں ہمیں باہمی فروعی و جزوی اختلافات کو پس پشت ڈال کر سینکڑوں مشترکات کو سامنے رکھتے ہوئے پیغمبر اکرم ۖ اور خاندان رسالت کے اسوہ پر عمل پیرا ہوکر امن’ محبت’ رواداری’ تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور علم و حلم’ عقل و شعور’ تدبر و تحمل اور اخوت و یگانگت کی راہ پر چل کر خداوند تعالی اور خاتم الانبیاء کی خوشنودی حاصل کرنا ہوگی صرف اسی صورت میں دنیوی و اخروی نجات ممکن ہے۔
- ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
- فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
- راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
- یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
- یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
- دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
- سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
- گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
- انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
- بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی