تازه خبریں

راولپنڈی میں علما و شہدا تعزیتی کانفرنس سے آیت اللہ سید ساجد علی نقوی خطاب

راولپنڈی میں شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی شرکت

راولپنڈی میں شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا خطاب

راولپنڈی:
باب العلم ٹرسٹ کے زیر اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و رفقاء کی شہادت اور علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی مرحوم کی نویں برسی کی مناسبت سے راولپنڈی پریس کلب میں ”شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ نے فرمائی۔ کانفرنس میں علماء و دانشوران نے خطاب فرمایا اور بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور دینی طلاب و طالبات نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز معروف قاری سید محمد یحییٰ جعفری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول قاری اشفاق رسول نے پڑھی۔ مرحوم علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کے برادر اکبر سید فضل عباس ہمدانی نے شرکاء کو خیر مقدم کہا۔

پروگرام سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، ڈائریکٹر خانہ فرھنگ آقائی طاھری، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، اہلسنت سکالر علامہ صوفی محمود تبسم، سابق رکن پارلیمنٹ آزاد کشمیر سید غلام رضا نقوی، مدرس جامعہ الکوثر علامہ شیخ فخر الدین، جامعہ مظہر الایمان کے سربراہ علامہ محی الدین کاظم، صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخوا وسیم ترابی، صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ جنوبی پنجاب علامہ ڈاکٹر سید عامر ہمدانی، معروف سماجی شخصیت شوذب عسکری، علامہ سید زاہد بخاری اور مولانا سید سبطین حسینی نے خطاب کیا۔

خطباء نے رہبر انقلاب اسلامی اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کے علو درجات کے لئے دعا کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہادت نے انسانیت کو نئی روشن سمت عطا کی ہے اور ان کی عظیم شہادت کے بعد ہر جگہ کے حالات میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ قائد ملت کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے۔

پروگرام میں رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان و سیکریٹری جنرل باب العلم ٹرسٹ سید اظہار بخاری، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، فرزند محسن ملت علامہ شیخ اسحاق نجفی، سربراہ ادارہ معارف اسلام یو کے سید واصف نقوی، ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، علامہ فیاض مطہری، علامہ انتصار جعفری، علامہ سجاد کاظمی، علامہ قاسم جعفری، علامہ سجاد ہمدانی، علامہ عقیل اصغر کاظمی، راجہ حسیب محمد خان ایڈوکیٹ، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید فتح رضوی، رہنما شیعہ علماء کونسل گجرات چوہدری عبداللہ، علامہ شیخ قیصر نجفی، علامہ نقاش الحسنین، علامہ جعفر نقوی، علامہ نقی ہمدانی، علامہ امیر جعفری، علامہ وزیر نقوی، علامہ طاہر عباس و دیگران نے شرکت کی۔

باب العلم ٹرسٹ کے سربراہ سید محمد ھادی ھمدانی ایڈوکیٹ نے پروگرام کے شرکاء بالاخص قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کیا۔

تصاویر دیکھیں