تازه خبریں

تہران کے سران ہال میں بین الاقوامی کانفرنس جس میں عالمی شخصیات شریک ہوئیں

بین الاقوامی کانفرنس “امام خامنہ ای، رہبر جاویدانِ مقاومت” تہران میں منعقد

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں بین الاقوامی کانفرنس “امام خامنہ ای، رہبر جاویدانِ مقاومت” کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطے اور دنیا بھر سے ممتاز سیاسی، مذہبی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ کانفرنس سران ہال تہران میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت، فکری خدمات اور محاذِ مقاومت کے فروغ میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

کانفرنس میں نمائندہ ولی فقیہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ، صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ
حکومتی عہدیداران، مختلف ممالک کے سفیروں، مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور مزاحمتی بلاک سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا اور رہبر شہید کی زندگی جدوجہد اور نظام اسلامی کے استحکام پر روشنی ڈالی