جعفریہ پریس نمائندہ خصوصی ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے محرم الحرام کی آمد پر جعفریہ پریس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی و شہری حق ہے چودہ سو سال سے ہر دورکے ظلم و جبر میں بھی بھرپور انداز میں جاری رہی عزاداری کے راستے میںکسی رکاوٹ کو خاطرمیں نہ لائیں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس سال کوعزاداری امام حسین ؑ کا سال قرار دیا ہے عوام عزاداری کا تحفظ عزاداری کے زریعے کریں اور ہر سازش کو ناکام بنائیں