بالائی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے فوری نمٹا جائے
گلگت بلتستان، مالا کنڈ ڈویژن اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت اور متاثرہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، متعلقہ صوبائی و مرکزی اداروں کو چاہیے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، زخمیوں اور کھلے آسمان تلے موجود افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں ودیگر امدادی سامان فراہم کیا جائ تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے، حکومت اور مخیر حضرات اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کے لیے فوری عملی اقدامات کریں اور جس قدر تباہی ہوئی ہے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر عوامی نقصان کا ازالہ کیا جائے، بالائی علاقوں کے ساتھ ہی قبل از وقت ملک وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے بروقت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاگستان