سکھر: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (JSO) کے زیر اہتمام مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن بعنوان عزمِ تعلیم و تعمیرِ وطن کی پہلی نشست سکھر میں منعقد ہوئی۔
اس کنونشن میں ملک بھر سے طلبہ نمائندگان اور تنظیمی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پہلی نشست سے مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر، مسئول شعبہ تبلیغات شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ مولانا ریاض حسین روحانی اور سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل روہڑی سید کاظم رضوی نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں تعلیم کی اہمیت، طلبہ کے کردارِ قیادت، دینی و قومی شعور کی بیداری، اور تعمیرِ وطن میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملتِ جعفریہ کے نوجوانوں کو علم و آگہی کے ساتھ معاشرتی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ پاکستان میں مثبت تبدیلی ممکن ہو۔