تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور ہدایات پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب مصور حسین نقوی ملتان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم میں مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر دیگر تنظیمی رفقاء اور ریسکیو رضاکاران بھی ان کے ہمراہ تھے جو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

تنظیمی ذمہ داران کا کہنا تھا کہ یہ خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت کی جا رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ یاد رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی واضح ہدایات پر پنجاب بھر میں کارکنان اور رضاکار ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہیں۔

تنظیمی رہنماؤں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔