امریکہ میں کچھ ہوا تو ذمہ دارایگزیکٹو آرڈر معطل کرنے والاجج ہو گا : صدرٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کےایگزیکٹو آرڈر کی معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج پر ہو گی جس نے اُن کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔
صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انہوں نے سرحدی حکام کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ امریکہ آنے والے لوگوں کی محتاط طریقے سے تلاشی لیں لیکن عدالتیں ہمارا کام مشکل بنا رہی ہیں۔امریکہ میں اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اُس جج پر ہو گی جس نے ایگزیکٹو آرڈر معطل کیا ہے۔امریکی اپیل کورٹ نے گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی بحال کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔اس سے پہلے سیٹل کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے صدر ٹرمپ کے سات مسلم ملکوں کے باشندوں پر سفری پابندی لگانے کے حکم نامےکو معطل کردیا تھا۔