ترجمان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چاہے انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی نکلتا ہے اور کسی کی بھی جیت ہوتی ہے، لیکن اس سے یہ نتیجہ برآمد ہو گا کہ امریکی جمہوریت کتنی بدعنوان ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
روس کے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو ہمارے ساتھ کافی مسائل ہیں۔کریملین کے صدارتی ترجمان ڈمیٹری پسکوف نے امریکی ووٹروں کے لیے ایک اپیل جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس کا امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے کا نہ ہی کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی ہم نے ایسی کوشش کی ہے۔
روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے ترجمان ڈمیٹری پسکوف کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے کبھی بھی کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی گئی ہم جمہوری اقدار پریقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جمہوری کلچر فروغ پائے، واضح رہے کہ امریکا روس پر ای میلز ہیک کرنے اور انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتا رہا ہے لیکن روس بھی ایسے الزامات کو ہمیشہ ہی مسترد کرتا رہا ہے۔