پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا کہنا ہے کہ آج ایک بارپھر کرم ایجنسی کے سپرکوٹ اور چمکنی کے علاقوں میں افغانی دہشتگردوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور 11 دہشتگردوں کوہلاک کیا ۔ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
پاکستان میں گزشتہ دنوں دہشتگردی کے بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں گھسنے والے دہشتگردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا جو افغانستان سے کرم ایجنسی داخل ہو ر ہے تھے ۔