تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل ضلع کوہاٹ کے صدر مولانا ابوالحسن خمینی کی ہنگو اتتظامیہ کی جانب سے لاوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت گرفتار

پشاور() شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ حمید حسین امامی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں صوبائی عہداداروں اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے شیعہ علماء کونسل ضلع کوہاٹ کے صدر مولانا ابوالحسن خمینی کی ہنگو اتتظامیہ کی جانب سے لاوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت گرفتاری پر زور مذمت کی ، انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیااور انکی گرفتاری کو ہنگو کا پر امن ماحول خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔صوبائی صدر کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ہنگو انتظامیہ اس قسم کے ہتھ کنڈوں سے باز نہ آئی تو ہنگو کا پر امن ماحول خراب ہونے کی تمام ترذمہ داری خود ہنگو انتظامیہ پر ہوگی۔اس موقع پر صوبائی سیکریڑی جنرل مظفر علی آخونزادہ نے بھی صوبہ بھر میں مومنین پر بلا جواز ایف آئی آر کاٹنے کی پرزور مذمت کی ۔ صوبائی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عزاداری ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور ہم انتظامیہ کی جانب سے ان ظالمانہ اقدام کوکسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔