تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کی گولڑہ شریف میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت

راولپنڈی،گولڑہ شریف:اھلسنت برادران اور مشائخ عظام کی ملک میں سب سے بڑی درگاہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا اھلسنت کے بھت بڑے اجتماع سے خطاب،قادیانیت کے خلاف اعلیحضرت پیر مھر علی شاہ کی جدوجہد کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس ــ عالمی خاتم النبیین کانفرنس ــ میں علامہ صاحب نے شرکت اور خطاب کیا علامہ واحدی صاحب کو گولڑہ شریف کے سجادہ نشین جناب پیر غلام معین الحق صاحب کی طرف سے مدعو کیا گیا اور کانفرنس کی آخری نشست کے آخر میں خطاب کرایا مولانا فضل الرحمان،وفاقی وزیر احسن اقبال،وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے ان کے داماد کیپٹن صفدر،مولانا غفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی،تمام مسالک کے بزرگ علما،پورے ملک کے درگاھوں کے سجادہ نشین حضرات اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی