فلوریڈا: صدرٹرمپ کی ایک با ر پھر امریکی میڈیا پر کڑی تنقید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملکی میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا سچ سامنے نہیں لانا چاہتا اور اس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے۔
ریاست فلوریڈا کے شہر ملبارن میں جلسے سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا سچ کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتا اور اُن کے بارے میں اپنے پاس سے ہی کہانیاں بنا ئی جا رہی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ امریکہ کی سرحدیں دوبارہ سے مضبوط بنائیں گے جبکہ شدت پسند تنظیم دا عش کی مکمل تباہی کا ٹھوس منصوبہ تیار کیا جائے گا۔