تازه خبریں

فلپائن: “منداناؤ “جزیرے پر دو ماہ کے لیے مارشل لاء نفاذ

فلپائن کے صدر “روڈریگو ڈوٹرٹے” نے فوج اور داعش سے منسلک جنگجوؤں کے درمیان تصادم کے بعد “منداناؤ “جزیرے پر دو ماہ کے لیے مارشل لاء نفاذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق “منداناؤ “جزیرے میں پُرتشدد واقعات میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکارہلاک ہو گئے ہیں۔ “منداناؤ ” جزیرے کے اہم شہر مراوی میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہے۔فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا کا کہنا ہےکہ فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث جنگجوؤں کا تعلق موتے گروپ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ایک ہسپتال اور ایک جیل پر قبضہ کر رکھا تھا جبکہ چرچ سمیت کئی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔