پاراچنار دھرنے کا آٹھواں روز گزشتہ شب قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں آج بعد نماز جمعہ احتجاجیمظاہرے کئے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ پارا چنار کے عوام کے مطالبات منظور کئ جائیں ورنہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جاوید قمر باجوہ آج پارہ چنار پہنچے جہاں انہوں نے عمائیدین سے ملاقاتیں کیں اور ان کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاراچنار میں دیا گیا طویل احتجاج ختم کردیا گیا
قبائلی رہنما علامہ مزمل حسین کے مطابق مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر پیکج دیا جائے گا اور فائرنگ سے جاں بحق افراد کو شہید پیکج اور سرکاری نوکری دی جائے گی۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچے تھے جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور جرگے سے خطاب میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔