تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی محترمہ ریحانہ عبادی کی ڈپٹی کمشنر سکردو سے انکی دفتر میں ملاقات کی

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی محترمہ ریحانہ عبادی اور اسلامی تحریک پاکستان سکردو بلتستان کے دفتری مسوٴل محمد شبیر حافظی نے ڈپٹی کمشنر سکردو سے انکی دفتر میں ملاقات کی    ۔ ملاقات میں محترمہ ریحانہ عبادی نے سکردو کے امن وامان سمیت لوگوں کے مسایل پر بات کی اور مختلف مسایل کی نشاندہی کی

ان مسایل میں ٹریفک مسایل،شریف اور عزت دار لوگوں سے انتطامیہ کی نامناسب رویے ، منشیات کی روک تھام، ہسپتال کے مسایل سمیت مختلف معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے مسایل حل کرنے یقین دہانی کی ۔