تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کونسل کے ہونے والے انتخابات کی شفافیت کی امید رکھتی ہےشیخ مرزا علی

اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کونسل کیلئے صوبائی صدر آغا سید محمد عباس رضوی کو امیدوار بنایا ہے اور اسلامی تحریک کے چاروں معزز ممبران جی بی قانون ساز اسمبلی متفق ہیں اور متفقہ طور پر جماعت کے امیدوار کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں اور بعض ذرائع ابلاغ میں اسلامی تحریک کے ممبران کی تقسیم کا تاثر دیا جا رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کونسل کے ہونے والے انتخابات کی شفافیت کی امید رکھتی ہے اور الیکشن کمیشن سے توقع رکھتی ہے کہ الیکشن کے قواعد و ضوابط کو یقینی بنائے گی۔