افغانستان:غور صوبے میں داعش نے 33شہریوں کو قتل کر دیا
افغانستان کے صوبے “غور” میں داعش کے عسکریت پسندوں نے تینتیس شہریوں کو اغوا کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے اِن شہریوں کو ننگرہار صوبے میں پولیس کے ہاتھوں داعش کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کے بعد قتل کیا ہے۔