تازه خبریں

برطانیہ میں مزید دہشتگرد حملوں کا خطرہ:برطانوی وزیراعظم

بر طا نوی وزیراعظم تھریسا مے نے خبردار کیاہے کہ مانچسٹر حملے کے بعدبرطانیہ میں کسی بھی وقت ایک اور دہشتگرد حملہ ہو سکتا ہےاوراس خطرے کے پیش نظر ملک میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اہم مقامات پرپولیس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں فوج بھی تعینات ہے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور لیبیانژاد برطانوی شہری سلمان عبیدی تھاجسکے بھائی سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تحقیقاتی ادارے یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سلمان عبیدی کواس حملے میں کن افراد کی مدد حاصل رہی ۔
ادھرمانچسٹر کانسرٹ میں حملے کے بعد شہر کی فضاء سوگوار رہی ۔ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دھماکے کی جگہ دعائیہ تقریب ہوئی اورلوگوں نے مرنے والوں کی یاد میں پھول رکھے۔ جبکہ دیگر شہروں میں بھی شمعیں روش کی گئیں۔